لاہور(جیٹی نیوز)بیشترشادی شدہ خواتین کو اگراپنے شوہر پر شک ہوتا ہے کہ وہ سگریٹ کے علاوہ بھی چھپ چھپا کر دوستوں کے ہمراہ نشہ کرتا ہے یا پھر چرس پینے کا عادی ہے لیکن ماننے کو تیار نہیں ۔اس حوالے سے تمام طبی محققین کا کہنا ہے کہ مرد کا جلد طیش میں آ جانایا پھر چڑچڑاپن اس کے نشے کی سب سے بڑی نشانی ہے لیکن اس کی یہ چوری پکڑی نہیں جا سکتی۔ہر وہ مرد جو بالخصوص چرس پینے کا عادی ہے اس کو پکڑنے کے انتہائی آسان اور سو فیصد 4نسخے موجود ہیں ۔ خواتین کی خاطر جیٹی نیوز کی جانب سے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا جا رہا ہے۔
وہ مرد حضرات جو چرس پیتے ہیں یا پھرکپڑوں میں چھپا کر رکھتے ہیں وہ کبھی بھی خوشبو کا استعمال نہیں کریں گے،اسسے ان کی خفیہ پیکنگ میں موجود ”مال“ خراب ہو جاتا ہے اور پینے کے قابل نہیں رہتا یوں اس کوہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے
،تمام شادی شدہ خواتین یہ پہلا تجربہ کر کے دیکھیں اور خاموشی سے شوہر کے پہنے ہوئے کپڑوں پرفیوم کا شاور کر دیں ،شوہر کا ردعمل اس کا پول کھول دے گا۔
مرد جب گھر آئے یا پھر سو رہا ہو تو تو اس کے انگوٹھے اور شہادت والی انگلی کی پوروں کو چیک کیا جائے،چوری پکڑی جائے گی،جلد پر ہلکے پیلے رنگ کی چھاپ نظر آ جائے تو سمجھ لیں کہ یہ تمباکو کو مسلنے کا نتیجہ ہے۔
وہ مرد حضرات جو ماچس رکھتے ہیں ان کی ماچس کی ڈبیہ کو کھول کر تیلیوں کا معائنہ کیا جائے،اگر کوئی تیلی پشت سے جلی ہوئی دکھائی دے تو سمجھ جائیں کہ وہ سو فیصد چرس پیتا ہے ۔
لائٹر رکھنے والے حضرات کی بیویاں لائٹر کاروزانہ ایندھن چیک کریں ،اگر وہ جلدی ختم ہو رہا ہے تو جان لیں کہ وہ چرس پیتا ہے اور اگر لائٹر میں ایندھن موجود ہے لیکن جلانے سے اس کی لائٹ ہلکی ہے تو جان جائیے کہ وہ چرس پیتا ہے۔
Categories: Analysis, Married Women, Women