قائدآباد(جیٹی نیوز )بھائی نے فائرنگ کر کے غیرت کے نام پر بہن اوراپنے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ملازمہ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل قائدآباد کے نواحی موضع اوکھلی موہلہ کے رہائشی محمد آصف کے بیٹے محمد عمیر اور محمد سلیم کے دوستانہ تعلقات تھے سلیم عمیر کے گھر گیا اور رات کو وہیں پر سو گیا
،عمیر کوشبہ تھا کہ سلیم کے اس کی ہمشیرہ مسمات (ش)کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں تو رات کے وقت عمیر کی اچانک آنکھ کھل گئی بہن کو باہر دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید مضروب ہوگئی اور سلیم آگے بڑھ کر مسمات (ش)کو بچانے لگا تو عمیر نے سلیم پر بھی فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مسمات (ش)اور گھریلو ملازمہ مسمات (ن) کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قائدآباد لایا جارہا تھا کہ مسمات (ش) رستہ ہی میں جاںبحق ہو گئی اور ملازمہ کو ٹی ایچ کیو میں طبی امداد دی جارہی ہے ،وجہ عناد ایف آئی آر کے مطابق ملزم کومقتول سلیم کے ساتھ اپنی ہمشیرہ کے ناجائزتعلقات کارنج تھا
،مقتولین کے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردیں ،پولیس نے بعد میں ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ،پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزم عمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔
موت کے گھاٹ
Categories: Girls, social issues, Women