شوہروں کا چومنا پریشانی؟بیویوں کو شاندار مشورہ

بیجنگ(جیٹی نیوز) چین میں مزدور افراد کی بیویوں کاایک بڑاگلہ ہے کہ ان کے شوہر سارا دن کام کاج کے بعد جب تھکے ہوئے گھر آتے ہیں تو وہ اپنی صفائی ستھرائی پر ذرا توجہ نہیں دیتے،کھانا کھا کر اور روایتی گرم مشروب پی کر سگریٹ یا بیڑی سلگا لیتے ہیں اور پھر دانتوں کی صفائی کئے بغیر ہی بستر میں آ گھستے ہیں جس کے باعث ان کے منہ سے بدبو کے بھبھوکے اڑتے ہیں،خواتین ایسے محنت کشوں کی ”چما چاٹی“ سے سخت بیزار ہوتی ہیں اور ان کا موڈ خراب ہو جاتا ہے۔

ازدواجی معاملات کے ماہرین نے ایسی شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ شوہر کو دور رکھنے کا ایک انتہائی منفرد اور آزمودہ طریقہ موجود ہے جسے  شوہر نہ صرف خوش ہو گا بلکہ وہ بیوی کو چومنے چاٹنے سے بھی گریز کرے گا،وہ طریقہ ہے میک اپ،اور لپ سٹک،خواتین شوہر کے گھر میں گھسنے تک خود کو میک اپ سے دور رکھیں ،تا کہ وہ حسب روایت شک نہ کرے کہ اس کی بیوی تیار ہو کر کہاں گئی تھی یا پھر اس میک اپ کی وجہ کیا ہے ؟ بلکہ اس کے آنے پر نہا دھو کر میک اپ کریں اور لپ سٹک لگائیں۔

شوہر جیسے ہی قریب آئے گا،میک اپ کی خوشبو اور خوبصورتی اس کو متاثر کرے گی لیکن وہ چومنے چاٹنے سے گریز کرے گا کیونکہ ایسا کرنے سے میک اپ کا میٹریل ”لیڈ“ اس کے منہ میں جانے کا اندیشہ ہو گا،شوہر کیسی ہی طبیعت کا کیوں نہ ہو،چومنے چاٹنے میں احتیاط کرے گا،یوں بیویاں میک اپ کی حالت میں شوہرکے چومنے کی جبلت سے چھٹکارہ پا لیں گی۔آزما کر دیکھیں،انتہائی منفرد اور کامیاب نسخہ ہے۔

SHADI SHUDA KHAWATEEN JTNONLINE

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.