لا ہو ر (جیٹی نیوز) والٹن روڈ پر واقع مکہ کالونی میں غربت سے تنگ آکر ماں بچے سمیت بھاگتی ہوئی ٹرین کے سامنے کود گئی اور خود کو موت کے حوالے کردیا ۔ خودکشی کرنیوالی خاتون کانام روبینہ اور ڈیڑھ سالہ بچے کانام ایان بتایا گیا ہے
۔تفصیلات کے مطابق مکہ کالونی کے رہائشی اسلم کے گھریلو حالات اچھے نہیں تھے وہ ایک جوس کارنر پر دیہاڑی دار ہے گھر میں کئی کئی دن کھانا نہیں پکتا تھاجبکہ یہ خاندان کرائے کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا تھا گزشتہ روز بیوی نے بچے کے دودھ کے لیے پیسے مانگے جو کہ اسلم نہ دے سکا بیوی بچے کو روتا ہوا نہ دیکھ سکی
اس نے بچے کو اٹھایا اور ریلوے ٹریک پر پہنچ گئی اور چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی جس سے ماں اور بیٹا دونوں کے جسم کے ٹکرے ٹکرے ہو گئے۔شوہر اسلم کو افسوس ناک واقعے کا علم ہوا تو وہ زارو قطار روتے ہوئے چلاتا رہا اور حکومت کو کوستا رہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں ۔
Categories: Married Women, News