پیرس(جیٹی نیوز)فرانسیسی طبی ماہرین نے دوشیزاﺅں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی جلد نازک ہے اور انہیں ہیئر ریموول کریم سے جلدی نقصانات کا سامنا ہے تو وہ فوراً اس کا ستعمال چھوڑ کر کنگھی والا جدید ریزر استعمال کریں۔ماہرین کی ٹیم نے اس حوالے سے 24 مختلف ممالک کی لڑکیوں سے معلومات حاسصل کیں اور ان کے تجربات کو اپنی رپورٹس کا حصہ بنایا،رپورٹ کے مطابق 4 یورپین، چار امریکن و کینیڈین ،8 ایشین اور8 افریقی لڑکیوں کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا۔
ان لڑکیوں سے ان کی جلد کی خاصیت کے حوالے سے پوچھا گیا توپتہ چلا کہ ان کی جلد چکنی تھی،انہیں غیر ضروری بال بڑھنے پر شدید خارش کابھی سامنا تھا،ہیئر ریموول کریم کے استعمال سے ان کی جلد کالی پڑ چکی تھی، بالوں کی صفائی کے بعدمزید کئی دن تک شدیدخارش کا سامناکرنا پڑتا تھا جس کے باعث نازک حصوں پر خارشی دانے نمودار ہو جاتے تھے جو انفیکشن کی صورت اختیار کر لیتے تھے۔فرانسیسی ماہرین نے ان تمام لڑکیوں کو جدید ریزر کے استعمال کامشورہ دیا۔جن لڑکیوں کو کریم کے استعمال سے انفیکشن کا سامنا تھا انہیں اس سے نجات حاصل ہوئی اور وہ صفائی کے بعد زیادہ پراعتماد دکھائی دیں۔
طبی ماہرین کے مطابق بیشتر ممالک میں ان کریموں کی افادیت کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور اس کا صرف اور صرف مقصد دولت کمانا ہے،حالانکہ موسمی تغیرات کے مطابق یہ کریمیں زیادہ دیر تک پائیدار نہیں رہ سکتیں۔بیشتر ممالک میں ان کریموں کی افادیت جاننے کیلئے کوئی معیار ہی نہیں بنایا گیا،سخت تیزابیت پر مشتمل یہ کریمیں جلد کو جلا کر رکھ دیتی ہیں،اور وہ سخت جان ہو جاتی ہیں اس کی نسبت ریزر سے لڑکیوں کی جلد نرم و ملائم اور بال بھی پہلے سے زیادہ گھنے نہیں ہوتے جبکہ غیر ضروری بالوں کی صفائی کرنے والی کریموں کے مسلسل استعمال سے بال لوہے کی مانند ہو جاتے ہیں ۔
Categories: Girls, Health Tips, Women