کینسر سے بچاﺅ کا نسخہ مل گیا،جدید تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف

لندن(جیٹی نیوز)برطانیہ کی انجیلارسکن یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے آسٹریا،ترکی،کینیڈااور اٹلی کے ماہرین کے ساتھ مل کر کینسر کا بنیادی سبب معلوم کرنے سے متعلق ایک جدید ترین ریسرچ میں دعویٰ کیا ہے کہ کینسر کا شکار وہ افراد ہوتے ہیں جن کے زندگی میں کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ10 افراد کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہوں۔یہ ضروری نہیں کہ سگریٹ نوشی،شراب نوشی،منشیات کا استعمال کرنے والے اورآلودہ ماحول میں رہنے والے افرادہی کینسر میں مبتلاہوں بلکہ وہ افراد جنہوں نے زندگی بھر مختلف افراد کے ساتھ اپنا بستر شیئر کیا وہ کینسر کا شکار ہو گئے یا پھر ان کے کینسرمیں مبتلا ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔
اس ریسرچ میں شامل ممالک نے کل پانچ ہزار سات سو بہتر کینسر اور السر کے 50 برس تک کے مریضوں کو اپنی تحقیق کا حصہ بنایا اور انکے رہن سہن سے لے کر،کھانے پینے اور عادات کا بغور مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ تمام افراد نے اپنی زندگی میںایک جیون ساتھی پر بھروسہ نہیں کیا بلکہ ایک سے زائد افراد سے جنسی تعلقات رکھے،ان میں بیشتر خواتین کو بریسٹ کینسر جبکہ مرد حضرات کو سکن کینسر،جگرکا کینسر اوربلڈ کینسرتھا،ان تمام افراد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے زندگی میں پانچ سے زائد مرتبہ اپنے پارٹنر کو بدلاجس سے ثابت ہوا کہ کینسرکی سب سے بڑی وجہ ہی جنسی تعلقات ہیں۔
تحقیق میں پتہ چلا کہ وہ افراد جنہوں نے10 مختلف افراد کیساتھ جنسی تعلقات رکھے ان کی تعداد91 فیصد فیصد کے قریب تھی جس سے اس ریسرچ کو مزید تقویت حاصل ہوئی کہ ایک سے زائد افراد سے جنسی تعلقات رکھنے سے ہی کینسر بنتا ہے۔وہ افراد جنہوں نے 4 مختلف افراد سے جنسی تعلقات رکھے اور وہ کینسر میں مبتلا ہوئے ان کی تعداد57 فیصد تھی۔ماہرین کو اس ریسرچ سے معلوم ہوا کہ کینسر کی بنیادی وجہ ہی انفکیشن کا ایک جسم سے دورے جسم میں منتقل ہونا ہے ۔

hot news jtnonline1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.