لندن(جیٹی نیوز)ایک طالبعلم ہونے کے ناطے اپنی تعلیم کو جاری رکھنا اور دیگر اخراجات پورے کرنا ایک مشکل کام ہے، انہی پریشانیوں سے بچنے کیلئے برطانیہ کی19سالہ سٹوڈنٹ گریسی نے پانچ عدد ”شوگر ڈیڈی“ کا انتخاب کیا جن کے ہمراہ وہ باری باری ڈیت پر جاتی ہے ،ان میں سے ایک پہلا ”شوگر ڈیڈی“ گریسی کے تعلیمی اخراجات کی مد میں لئے گئے 30 ہزار پاﺅنڈ قرضے کی ماہانہ قسط ادا کرتا ہے،دوسرا ”شوگر ڈیڈی“ اس کے فلیٹ کا کرایہ ادا کرتا ہے،تیسرا ”شوگرڈیڈی“ اس کے کھانے پینے کے اخراجات پورے کرتا ہے، چوتھا ”شوگر ڈیڈی“اس کے کپڑوں کا خرچہ اٹھاتا ہے جبکہ پانچواں ”شوگرڈیڈی“ اس کی سیروسیاحت وغیرہ کیلئے اسے خرچہ پانی دیتا ہے۔
اس کے علاوہ گریسی کا بوائے فرینڈ بھی ہے جس کے حصے میں کوئی ویک اینڈ نہیں آتا لیکن اس کے باوجود گریسی کو اس کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔گریسی کا تعلق آئر لینڈ کے علاقے بیل فاسٹ سے ہے اور اس نے ان پانچوں ”شوگر ڈیڈیز“کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی معاونت سے اس کی زندگی بھرپور طریقے سے خوشگوار گزر رہی ہے۔گریسی کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ان پانچوںبوڑھوں کو اپنے ہمراہ کلب لے کرجانا ہوتا ہے وہاں ان کیساتھ بانہوں میں بانہیں ڈال کر ڈانس کرنا ہوتا ہے،ان کیساتھ مے نوشی اور اور ان کا دبا ہوا جذبہ ابھارنا ہوتا ہے۔زندگی کے حسین لمحات عطا کرنے کے بعد گریسی تھکی ہاری اپنے بستر پر آ کر سو جاتی ہے۔
گریسی کے ”شوگر ڈیڈیز “ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ گریسی مزید کتنے بوڑھے افراد کی تسکین کا ذریعہ ہے اور کیا کرتی ہے انہیں صرف اتنا پتہ ہے کہ مہینے میں ایک بار ان کی گریسی کے ساتھ ڈیٹ پکی ہے جس دوران وہ انہیں اپنی ہمراہی بخشے گی۔ گریسی نے اس حوالے سے معروف اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے اس حوالے سے قطعاً کوئی قباحت نظر نہیں آتی ،وہ اپنے فیصلے پر خوش ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس کے بوائے فرینڈ کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں،البتہ اتنا ضرور ملال رہتا ہے کہ کہ فراغت کے دنوں میں اس کے بوائے فرینڈ کے ہاتھ کچھ نہیں آتا اور وہ ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے۔ گریسی جو کہ سائیکالوجی کی سٹوڈنٹ ہے اپنے ”شوگر ڈیڈیز“ کو بڑے اچھے انداز میں کنٹرول کرنے کا ہنر جانتی ہے۔گریسی کے والدین بھی اس سارے عمل سے بخوبی واقف ہیں اورگریسی کو ان کی مکمل تائید حاصل ہے۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: Girls, News
Tagged as: dating, expenses, gracy, gracy boyfriend, ireland belfast, Journal Tele Network, journal tele network news, jtn network, jtnonline news, poverty, student, sugar daddy, unversity loan