لاہور (جیٹی نیوز)فلاحی اداروں میں پلنے بڑھنے والی اقرا کائنات کی موت کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اقرا کائنات مسلسل بھوک اور پیاس کے باعث موت کا شکار ہوئی۔ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ کو اعلیٰ سطحی احکامات پر خفیہ رکھا جا رہا ہے لیکن پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کی سربراہ سینئر ڈاکٹرنے تصدیق کی ہے کہ اقراءکائنات کی ہلاکت کا سبب مسلسل بھوک اور پیاس تھی۔
یعنی اسے کئی روز تک بھوکا اور پیاسا رکھا گیا جس کے باعث وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔دریں اثنا اقراءکائنات کے مختلف اعضا ءکے نمونے فرانزک لیبارٹری کوبھی بھجوا دئے گئے ہیں، ظاہری طور پر جسم پہ تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔واضح رہے کہ کاشانہ سے بیاہ کر جانے والی اقراءکائنات کی شادی جون2019 میں عابد نامی شخص سے ہوئی تھی، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ شادی اقراءکائنات کی پسند سے ہوئی تھی،شادی کے ایک ماہ بعد ہی گھر میں گھریلو ناچاقی پیدا ہوگئی۔
کاشانہ کی سابق سپرینٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزام لگایا ہے کہ کائنات وہ بچی تھی جو بچپن ہی سے فلاحی اداروں میں رہی اور اس سے غیر اخلاقی اور غیر مناسب کام بھی کروائے جاتے رہے ، اقرا کا انتقال 5 فروری کو ہسپتال میں ہوا جس سے قبل اس کو تشویشناک حالت میں ایدھی سنٹر لایا گیا اور بعد ازاں اس کی لاش اس کے شوہر کے حوالے کر دی گئی ۔
اقرا ،کائنات

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: hot news, Women
Tagged as: afshaw latif, iqra, Journal Tele Network, journal tele network news, jtn network, jtn news, Jtn online, kainat, kashana schandal, kill to kainat, medical report, sex scandal