لاہور( جیٹی نیوز)لاہورہائی کورٹ نے ننکانہ صاحب کے واقعہ پر سپیشل برانچ کی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی اورڈی پی او کوبھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ،عدالت نے یہ حکم سکھ مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والی عائشہ نامی لڑکی اور اس کے شوہر حسان کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا،عدالت نے خاتون کے والد کی متفرق درخواست پر انہیں دارلامان میں اپنی بیٹی سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔
دوران سماعت فاضل جج نے ریماکس دیئے یہ ایک کیس کا معاملہ نہیں ،دشمن ہماری طاق میں لگاہواہے ،پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سب کو علم ہے ،جنم استھان بابا نانک پرپیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کی پورے انڈیا کے میڈیا پر چلی تھی ،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ انہوںنے پسند کی شادی کی لیکن انہیں ہراساں کیا جارہاہے ،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے استفسار کیا کوئی سینئر افسر آیا ہے ،وہاں ننکانہ صاحب کے کیا حالات ہیں،پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں 250 سے زائد سیکیورٹی اہلکارتعینات ہیں،جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ مسلسل غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں۔
فاضل جج نے وکیل کو تنبیہ کی وہ اپنے الفاظ کے چناو کااستعمال درست کریں،کیا آپ کو معلوم ہے اس شخص کی ویڈیو پورے انڈیا کے میڈیا پر چلی تھی،وکیل نے کہا کہ اس کے موکل نے 10 منٹ میں معافی مانگ لی تھی، یہ پوری فیملی ننکانہ صاحب چھوڑ کر جا چکی ہے،میراموکل ابھی گرفتار ہے ،یہ لوگ اپنا سارا سامان لے کر لاہور منتقل ہوچکے ہیں ،عدالت نے کہا کیا آپ کو پاکستان اوربھارت کے تعلقات سے متعلق علم ہے،یہ ایک کیس کا فیصلہ نہیں ہے، آپ کادشمن آپ کی طاق میں لگا ہوا ہے، فاضل جج نے مذکورہ ہدایت کے ساتھ کیس کی مزید سماعت5مارچ تک ملتوی کردی ۔درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس شادی کے معاملہ پر گورنر پنجاب نے صلح بھی کروائی تھی ،ہمیں تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: hot news, Women
Tagged as: case hearing, converted to islam, darul aman, Journal Tele Network, journal tele network news, jtn network, jtn news, Jtn online, Lahore High Court, mother permission, police protction, sikh girl