میرا جسم میری مرضی،اجازت مل گئی

لاہور(جیٹی نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے قراردیاہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگ سکتی،فاضل جج نے یہ ریمارکس عورت مارچ رکوانے کے کیس میںفریق بننے کے لئے عورت مارچ کے آرگنائزر زکی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دیئے ،عدالت نے سیکورٹی فراہم کرنے سمیت دیگر ایشوز پر پنجاب حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے جواب بھی طلب کر لیاہے ۔

عورت مارچ کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست کی سماعت کے موقع پر ڈائریکٹرایف آئی اے عبدالرب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے حقوق انسانی اور سول سوسائٹی کی تنظیموںکی طرف سے حنا جیلانی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ یہ درخواست مسترد کی جائے ،ہم خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے عورت مارچ کرنا چاہتے ہیں،ہم منہ اٹھا کر تو مارچ نہیں کررہے ،

عورت مارچ اتوار کو کر رہے ہیں جس سے مال روڈ پرکاروبار متاثر نہیں ہوگا،درخواست گزار کا عورت مارچ سے کیا تعلق ہے۔اظہر صدیق نے کہا ہم عورت مارچ کے خلاف نہیں مگر یہ حدود و قیود میں ہونا چاہیے،جس پر حنا جیلانی نے کہا کہ درخواست گزار کو اختیار نہیںکہ وہ عورت مارچ روکنے کی درخواست دائر کریں ،آپ کی درخواست تومارچ کے خلاف ہے ،اظہر صدیق نے کہا ہم غیر ذمہ دار انہ پمفلٹس کے خلاف ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا آزادی اظہار رائے پر ایسے پابندی نہیں لگ سکتی،اس کا کوئی جواز ہونا چاہیے ۔

liberal women jtnonline3

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.