لندن(جیٹی نیوز) لتھوانیا کے شہر ولینیس میں ایک خوف زدہ شوہر نے بیوی کے کھانسنے پر اسے باتھ روم میں بند کر دیااور باہر سے دروازہ لاک کر دیا،بیوی چیختی چلاتی رہی کہ اسے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے،محبت کے واسے بھی ڈالے لیکن شوہر کو اپنی جان پہلے عزیز تھی اس نے اس کی کسی التجا کو ماننے سے انکار کر دیا،مجبوراً بیوی کو پولیس کو بلانا پڑا جس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو بازیاب کروایا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیوی نے گھر آتے ہی کھانسنا شروع کر دیا تھا،شوہر کے استفسار پربیوی نے اسے بتایا کہ وہ مارکیٹ میں اپنی چینی سہیلی کے ساتھ ملی تھی،شوہر کا یہ سننا تھا کہ اس نے بیوی کو دھکے دیتے ہوئے باتھ روم میں زبردستی بند کر دیااور دروازے کو باہر سے لاک کر دیا۔کافی دیر کے بعد جب بیوی کی حالت بگڑنے لگی تو اس نے مجبوراً پولیس کو کال کر دی،پولیس نے آتے ہی خاتون کو بازیاب کروا کر اسے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے،تاہم شوہر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
Categories: Married Women, shameless, Women