لاہور(جیٹی نیوز)عدالتی بیلف نے مرضی کے بغیر شادی پر مجبور کرنے والی لڑکی ریحانہ کو اس کے گھرسے بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کردیا، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر عدالت نے اسے دارلامان بھجوانے کاحکم جار کردیا۔
جمعہ کے روز سیشن کورٹ کے عدالتی بیلف نے کارروائی کرتے ہوئے ریحانہ نامی لڑکی کو گھر سے بازیاب کروا کر سیشن عدالت میں پیش کیا، عدالت میں لڑکی نے گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے لڑکی کو دارامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار لڑکی ریحانہ کے وکیل نے موقف اختیارکررکھاہے کہ گھر والے لڑکی کی مرضی کے خلاف شادی کروانا چاہتے ہیں،وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی،اسے دارامان بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے ۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: Girls, News
Tagged as: court balluaff, court bel, darul aman lahore, forced marriage, Journal Tele Network, journal tele network news, journal Tele Network Online, jtn network, jtn news, Jtn online, jtn online news, jtn urdu news