قتل ہو نے والوںمیں55سا لہ اسحا ق اس کا بیٹا 16سا لہ ابو ذر ،بیٹیو ں میں19سا لہ حسنہ اسحا ق اور20سا لہ عا طقہ اسحا ق شامل ہیں
تمام افراد کے سروں پر گولیاں ماری گئیں،ایک خاتون اور اسکا بیٹا زخمی،مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں،پولیس نے تفتیش شروع کر دی
لاہور( جیٹی نیوز) گر ین ٹا ﺅ ن کے علا قہ پنجاب کو آپر یٹو سو سا ئٹی میں موٹر سائیکل پر آنے والے ملزمان نے ایک گھر میں گھس کرسروں میں گولیاں مار کر 4افراد کو قتل کر دیا، ایک خاتون اور اس کا بیٹا بازو پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تین افراد گھر کے اندر گھس گئے اور انہیں طے شدہ ٹارگٹ پر قتل کیا گیا جبکہ ایک شخص کو مین دروازے پر ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ خونیںواردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
پو لیس کے مطا بق واقعہ جا ئید اد یا خا ند انی جھگڑ ے کا شا خسا نہ معلو م ہو تا ہے۔ وقوعہ کے وقت گھر میں7 افراد موجود تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق مقتول اسحاق پرا پرٹی ڈیلر تھااور اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ ملزمان نے اسحاق اور اس کی پہلی بیوی سے بچوں کوفائر نگ کا نشانہ بنا یا ۔محلہ داروں کیمطابق موٹر سائیکل سوار نا معلو م افرادآ ئے، لڑکے نے دروازہ کھو لا تو ملزمان گھر کے اندر گھس گئے اور فائر نگ کر دی ۔اندوہناک قتل کی اطلاع پاتے ہی اعلیٰ پولیس افسران مقامی تھانہ فورس کے ہمراہ آئے اوروقوعے کا جائزہ لیا۔