بیوی کا ” مٹھل “ شوہر کو گڈ بائے

لندن(جیٹی نیوز)لیور پول کی ایک جواں سالہ خاتون نے اپنے شوہر کوگڈ بائے کہنے کاارادہ کر لیا،بچہ اٹھایا اور اپنی ماں کے گھر چلی گئی جو بیوہ تھی اور اپنی بیٹی کو اکسانے میں اس کا بڑا ہاتھ تھا۔ شوہر رات کو کمائی کر کے جب تھکا ہارا لوٹا تو میز پر خط پڑا تھا جس میں لکھا تھا کہ تمہاری نظر میں سب کچھ تمہارابچہ ہی ہے ،حالانکہ وہ میرا ہے،میں گرل فرینڈ تھی تو سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا ،تم ہر وقت میرے بارے میںسوچتے ،میرے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے تھے۔مجھے اس چیز کا بھی گلہ نہیں۔تم نے جب سے میرے وجود کو ترجیح دینا بند کر دی میں نے محسوس کیا کہ میری جنسی حس ختم ہوتی جا رہی ہے۔

 

اس سے پہلے وہ ختم ہو میں نے تمہیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے بچے کے ہمراہ جا رہی ہوں ، اب تمہاری میری ملاقات فیملی کورٹ میں ہو گی۔تب تمہیں احساس ہو گا کہ میری کمی کیا چیز ہے۔شوہر نے خط پڑھا تو اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ا س نے بیوی کو کال کی تو اس کا فون بند جا رہا تھا،ساس کے نمبر پر کال کی تو اس کا نمبر بھی بند جا رہا تھا۔دن گزرتے گئے اس نے بیوی کی سہیلیوں کے ذریعے بات کو خوب اچھالا توایک سہیلی نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے سیکس ٹوائے استعمال میں لا رہی تھی اور اس کی وجہ کوئی اور نہیںبلکہ اس کا شوہر تھا۔

 

دن گزرتے گئے پھر اسے فیملی کورٹ سے سماعت کا خط موصول ہوا۔کورٹ میں لڑکی کی وکیل نے شوہر کے فوری طبی معائنہ کا مطالبہ کیا۔اسی روز اس کا معائنہ ہوا تو یہ بات سامنے آئی کہ شوہر خود لذتی کا شکار ہے اور اسے اپنی بیوی خیالوں میںہی لبھاتی رہی ہے۔رپورٹ کسی حد تک خوفناک تھی ،شوہر خود نہیں جانتا تھا کہ رپورٹ میں کیا درج ہے۔اگلی سماعت پر جب جج نے طبی رپورٹ پڑھی تواس نے شوہر کی بھرپورکونسلنگ کا حکم دیا گیا اور بیوی کو حق بجانب قرار دیا کہ وہ اپنے شوہر سے الگ زندگی گزارے۔

Married women jtnonline1

 

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.