پشاور(جیٹی نیوز ) لڑکی بچپن ہی سے لڑکوں کی طرح زندگی گزار رہی تھی اب عمر بڑھنے کیساتھ اس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا تواسے کسی نے مشورہ دیا کہ وہ ٹرانس مین ٹیکنالوجی کے ذریعے سے عورت سے مرد بن سکتی ہے۔ اس نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیااور محض مردوں کی طرح جینے کی بنیاد پر لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
لڑکی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی مردوں کی زندگی بسر کر رہی ہے، اب آگے زندگی گزارنے کے لیے اس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنی جنس تبدیل کروا لے۔قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے عدالت آئی ہوں، میرا نام نہ صرف تمام دستاویزات میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے بلکہ آپریشن بھی سرکاری خرچہ پر کیا جائے۔
Categories: hot news, liberal women