نئی دہلی (جیٹی نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں نوجوان اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کےلئے موٹرسائیکل چور بن گیا۔ لالیت کو اس کی محبوبہ نے موٹرسائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔لالیت نے اپنے قریبی دو ست کےساتھ مل کر ایک نہیں بلکہ کئی موٹرسائیکلیں چرانے کا منصوبہ بنایا تاکہ وہ اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکے۔
لالیت نے اپنے دوست کےساتھ مل کر منصوبہ بندی کی کہ وہ جتنا بھی ہو سکے اتنی مہنگی موٹرسائیکل چوری کرے گا۔ شروع شروع میںاس نے منصوبے کے تحت 2 مہنگی موٹرسائیکلیں چرا لیں اور پکڑا نہ گیا۔پھر اس کو عادت ہو گئی اس نے کئی موٹر سائیکلیں چوری کیں ۔مہنگی موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو وہ متحرک ہو گئی اورچوروں کو ڈھونڈنا شروع کر دیا۔
بعدازاں پولیس نے بغیر لائسنس پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار لالیت اور اس کے دوست کو حراست میں لیا۔ تفتیش کے دوران انہوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے شہر کے مختلف حصوں سے ابتک 8 موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں تاکہ وہ اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکے جس نے انہیں موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: Girls, hot news
Tagged as: arrested with friend, bike, boy friend, girls and love, Journal Tele Network, journal tele network news, journal Tele Network Online, journal tele network women, jtn news, Jtn online, jtn online sirf urdu, jtn online urdu news, motercycle demand, new delhi, without license