لڑکی 15 سال کی ہی جوان،عدالت کا فیصلہ

لاہور(جیٹی نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ بچوں کی بلوغت کی عمر 15سال ہے ،اس سے قبل کوئی بچی یابچہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل نہیں کرسکتے،بلوغت کی عمر کو پہنچنے تک بچوں کا وہی مذہب تصور ہوگا جو ان کے والد کا ہے ،مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ آبزرویشن اسلام قبول کرنے والی 14سالہ بچی پمی مسکان کی تحویل کے لئے دائر اس کی غیر مسلم ماں ناصرہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنی تفصیلی فیصلے میں دی ہے ۔

فاضل جج نے قراردیا کہ مذہب کی تبدیلی اصل میں اعتقاد کی تبدیلی ہے ،یہ تبدیلی ایک فرقہ چھوڑ کر دوسرے فرقہ کو اختیارکرنے سے بھی ہوسکتی ہے جیساکہ عیسائیوں میں سے کوئی باپٹسٹ سے کیتھولک ہوجائے یا پھر اسلام میں شیعہ سے سنی ہوجائے ،فاضل جج نے بھارتی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کوبھی اپنے تحریری حکم نامہ کا حصہ بنایاہے جس میں بھارتی سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ مذہب ایک عقیدے کا نام ہے۔

فاضل جج نے 2اگست2019ءکو ناصرہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچی اس کے حوالے کرنے کا حکم دیاتھا،اب اس حکم کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا.عدالت کے 27 صفحات پر مشتمل اس تفصیلی فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیاہے۔فاضل جج نے پمی مسکان کے قبول اسلام کے حوالے سے قراردیاہے کہ پمی مسکان کی عمر 14سال ہے اور وہ قانون کے تحت عاقل و بالغ نہیں ،وہ قانونی اہلیت کی کمی کا شکار ہے ،اس کی والدہ اس کی فطری سرپرست ہیں،اس لئے پمی مسکان کو اس کی والدہ کے سپردکرنے کاحکم دیا جاتاہے ۔

فاضل جج نے اپنے فیصلہ میں کہاہے کہ پمی مسکان جس مسلمان گھرانے میں ملازمہ کے طور پر کام کررہی تھی ،اسے اس گھرانے کے حوالے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ 15 برس سے کم عمر بچوں کو گھروں میں ملازم نہیں رکھا جاسکتا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کو پہلے اس بنا پر دارلامان بھجوا دیا کہ مسلمان ہونے کے بعد اسے نامحرموں کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم بعد میں عدالتی حکم پرسپرنٹندنٹ دارالامان نے بچی کو دوبارہ مسلم گھرانے کے سپرد کردی ، جوڈیشل مجسٹریٹ کے اس اقدام کو ناصرہ نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ فاضل جج نے قراردیا کہ پمی مسکان بمشکل 14 برس کی ہے اور عاقل بالغ ہونے کے قانون کے دائرہ میں نہیں آتی۔

Girls jtnonline2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.