لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس نے دفاتر میں کام کرنیوالی خواتین کو بہت زیادہ محتاط کر دیا ہے ،اس حوالے سے وہ آج کل سخت دباﺅ کا بھی شکار ہیں کیونکہ دن میں دو سے تین ماسک تبدیل کرنا یا پھر مہنگے والا سرجیکل ماسک خریدنا ان کے بجٹ کو بھی متاثر کرتا ہے۔بعض ذہین خواتین نے اس کا بہترین حل نکالا ہے جس کیلئے سٹیپلر کی صرف دو عدد پن اور دو عدد ہیئر بینڈ ہی چاہئے ہوتے ہیں یہ ماسک تیار کرنے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت درکار ہوتاہے۔
جتنا مضبوط ماسک آپ بنانا چاہیں اسی طر یقے کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر ہی میں تیار کر سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے جتنا ماسک ضروری ہے اس سے زیادہ ہاتھوں کی صفائی ضروری ہے۔نوے فیصد تحقیق کے مطابق کرنسی نوٹ ایسی شے ہے جو کسی بھی وبائی مرض کو پھیلانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ماسک پہننے سے انسان کرونا وائرس سے قطعی محفوظ نہیں رہ سکتا اصل شے چھونا ہے اور اس کا سب سے بڑا ذریعہ کرنسی نوٹ ہے۔
کرنسی نوٹ پر موجودد وائرس فوراً انسان کے ہاتھوں سے اس کے کپڑوں اور پھر سانس کے راہ پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے۔ متاثرہ شخص کے ہاتھوں سے مس کوئی بھی شے کسی دوسرے شخص کو بھی آسانی سے متاثر کر سکتی ہے۔اس سلسلے میں کرنسی نوٹ واحد شے ہے جس سے چھٹکارہ پانا ممکن ہی نہیں۔طبی ماہرین نے خواتین کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے ہینڈ بیگ میں کسی قسم کا کرنسی نوٹ نہ رکھیں اس سے بچوں کے متاثر ہونا کا 100 فیصدخدشہ ہے۔
Categories: News, Professional Women