لندن(جیٹی نیوز) 2008 کی جیمز بونڈ کی فلم ” کوانٹم آف سولیس“ اور 2013 کی سائنس فائی مووی” اوبلیوون“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و ماڈل گرل اولگا کوریلینکو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے۔ یوکرائن میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اداکار ہ نے اپنے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کھڑکی سے باہر کا نظارہ کر رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ تقریبا ًایک ہفتہ سے بیمار تھی پھر ٹیسٹ کروایا تو معلوم ہوا کہ مجھے کرونا وائرس نے ہٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنے تاثرات مداحوں کیساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بیمار ہے اور بہت تھکاوٹ محسوس کرتی ہے ،یہی علامات ہیں کرونا وائرس کی۔
کریلینکو فلمی دنیا کاکا تازہ ترین نام ہے ۔گذشتہ ہفتے اداکار جوڑے ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ یونیورسل میوزک کے چیئرمین اور سی ای او لوسین گرینج ہفتے کے آخر میں انفیکشن کے علاج کےلئے اسپتال میں داخل تھے۔
Categories: hot news, Professional Women, Women