بھارتی طالبہ نربھیا کی آتما پرسکون،ریپ کرنےوالے چاروں لڑکوں کو پھانسی

نئی دلی(جیٹی نیوز) بھارت میں تہلکہ مچانے والے نربھیا بد اخلاقی کیس کے مجرموں کو 7سال بعد پھانسی دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجرم اکشے ٹھاکر، وینے شرما، پون گپتا اور مکیش سنگھ کو ٹرائل کورٹ نے 2013میں پھانسی کی سزا سنائی تھی ،جنہیںآخر کار طویل مدت کے بعد نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

بھارت میں 2015کے بعد یہ کسی بھی کیس میں مجرموں کو پھانسی دینے کا پہلا واقعہ ہے۔ملزموں کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکایا گیا اور اس موقع پر نئی دہلی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تہاڑ جیل کو پوری طرح لاک ڈاﺅن کردیا گیا تھا۔ پھانسی سے چند گھنٹے قبل مجرموں کے وکیل نے نئی دہلی ہائیکورٹ میں ایک اپیل بھی دائر کی جس میں کرونا وائرس کی وجہ سے تمام دستاویزات جلدی میں جمع کرانے کا حوالہ دیا گیا۔

نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی سے قبل مجرموں کو الگ سیل میں رکھا گیا تھا جہاں انہوںنے کھانا کھانے اور آخری خواہش بتانے سے بھی انکار کردیا۔مجرموںکی پھانسی کے بعد بد اخلاقی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی والدہ نے کہا کہ ہم نے اس دن کے لیے طویل انتظار کیا، آج بھارت کی بیٹیوں کے لیے ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے۔

اب ہم اپنے گھر میں نربھیا کی تصویر آویزاں کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیکل کی 23سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ 2012میں پیش آیا تھا جس میں مجرموں نے لڑکی سے چلتی بس میں زیادتی کے بعد اسے قتل کردیا تھا ۔جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی معاشرے میں ریپ کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف شدید احتجاج شروع کر دیا تھا۔

hot news jtnonline3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.