لندن(جیٹی نیوز) برطانیہ کے دارالخلافہ لندن میں ایک ایسی خاتون بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے جس کی کہانی سن کر ترس بھی آتا ہے اور جھوٹ سچ کے درمیان پردہ بھی بے نقاب ہوتا ہے۔معروف برطانوی اخبارمیں چھپنے والی اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ ۔۔۔
شوہر نے اپنی بیوی سے جھوٹ بولا کہ وہ کام کی غرض سے دوستوں کے ہمراہ شہر سے باہر جا رہاہے،وہ اپنی خفیہ گرل فرینڈ کے ساتھ اٹلی چلا گیا اور جب وہاں سے واپس لوٹا تو اسے کرونا وائرس کا اٹیک ہو چکا تھا،اسے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا ،30 سالہ برطانوی خاتون جس کانام نہیں بتایا گیا ہے اسے بھی وائرس کی انفیکشن ہو گئی اور وہ بھی ہسپتال جا پہنچی۔
ڈاکٹروں نے شوہر کی ٹریول ہسٹری کے بارے اس کی بیوی کو آگاہ کیا تو وہ بیچاری گھوم کر رہ گئی ۔شوہر نے نہ صرف اسے موت کے منہ میں دکھیل دیا بلکہ اس کی شادی شدہ زندگی کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،بتای گیاہے کہ قرنطینہ میں 30 سالہ خاتون روتی رہتی ہے کہ کس طرھ اس کے شوہر نے اسے جیتے جی مار ڈالا،وہ خود تو ٹھیک ہو گیا لیکن اس کی بیوی نے عہد کیا ہے کہ وہ زندہ رہی تو اس سے زندگی بھر کا تعلق ختم کر لے گی۔
Categories: Married Women, shameless, Women