لنچ ٹائم میں سیکس ،شوہر ہمیشہ تابعدار رہے گا،جدید تحقیق میں ثابت

لندن(جیٹی نیوز)ایک ہی دفتر میں کام کرنے والے میاںبیوی جوڑے کیلئے خود کو بہتر طریقے سے جاننے کے مواقع بہت کم آتے ہیں ، اس حوالے سے سماجی روابط کے ماہرین کو ہمیشہ ایک سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا کام کے اوقات میں جنسی تعلقات پیشہ ورانہ طور پر قابل قبول ہیں؟ جس پر سینکڑوں سے زیادہ رائے آ چکی ہیں۔تمام ملازمین کو اپنی کمپنیوں کے ذریعہ ان کے لئے مختص بریک ٹائم میں جو چاہے کرنے کی اجازت ہوتی ہے،بظاہر یہ ان کا پرائیویٹ ٹائم ہوتا ہے اور 70 سے80 فیصد افراد دفاتر سے باہر جا کر اپنا یہ وقت گزارتے ہیں۔

برطانوی اخبار میٹرو کےلئے لکھنے والے صحافی نے اس انتہائی اہم سوال پر نئے سرے سے غور کیا ہے کہ کیا کام کے اوقات میں جنسی تعلقات پیشہ ورانہ طور پر قابل قبول ہیں؟ یہ زیادہ مفید ہوں گے یا پھرمیاں بیوی کی زندگی میں خلفشار کا سبب بنیں گے۔ صحافی کے نزدیک یہ نظریہ زیادہ بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔اس حوالے سے انہوں نے چند حقائق تلاش کرتے ہوئے قارئین کے گوش گزار کئے ہیں ،آپ بھی جانئے۔
تمام دفاتر میں دوپہر کے کھانے کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے اور دفاتر میں اکٹھے کام کرنیوالے میاں بیوی اس دوران اکثر مل کر کھانا کھاتے ہیں یا پھر دیگر دوستوں کے ہمراہ مل کر کھاتے ہیں۔اس دوران دیکھنے میں آی ایا ہے کہ کھانا کھانے کے دوران میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہو جاتا ہے،اسلئے وہ اکٹھے بیٹھنے اور کھانا کھانے سے کنی کتراتے ہیں۔

سان فرانسسکو میں انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی آف ہیومن سیکیولٹی میں سیکسولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا ہے کہ ذہنی تناو اور اضطراب کو کم کرنے کے لئے جنسی جذبات کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں ہے۔ میاں بیوی کے بریک ٹائم میں سیکس سے ان کا دفتر کا باقی وقت نہ صرف خوشگوار گزر سکتا ہے بلکہ گھر جا کر بھی لڑنے جھگڑنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

پروفیسر کے مطابق جنسی طور پر آکسیٹوسن دماغی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے ، اچھا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ہارمون فلاح و بہبود ، ربط اور محبت کے جذبات کو بڑھاتا ہے۔ پروفیسر کے مطابقلنچ بریک کے دوران سیکس جسم کے لئے تازہ ہوا کی مانند ہے۔

shameless jtnonline2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.