خاتون قرنطینہ میں زیر علاج، شوہر اورماں کے” کرتوت“ لائیو دیکھتی رہی

لندن(جیٹی نیوز) کرونا وائرس کا شکار ہسپتال میں زیر علاج خاتون اپنی انتہائی تکلیف دہ زندگی میں ہر روز شوہر کی بے حسی کا تماشا دیکھتی رہی ،افسوس تو اس بات کا تھا کہ اس عمل میں اس کی والدہ بھی شامل تھی۔تفصیلات کے مطابق لندن کے قرنطینہ میں زیر علاج ایک خاتون کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کے اپنی ساس کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں ، خاتون ایک کمپنی میں ملازمہ تھی اوراسی دوران وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی۔

ہسپتال جانے سے قبل اس نے اپنی والدہ کے گھر میں خفیہ بٹن والا کیمرا لگوا یا اور اطمینان کیساتھ قرنطینہ ہو گئی،ڈیجیٹل کیمرے کا یہ کمال تھا کہ وہ اپنے موبائل فون پر سسٹم آن کر کے کمرے کا آن لائن نظارہ لے سکتی تھی اور ایسا ہی ہوا ۔بے وفائی اور بے حسی کے یہ نظارے اس کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئے۔خاتون نے دیکھا کہ کس طرح اس کا شوہر اور اس کی والدہ آپس میں جسمانی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں اور انہیں اس بات کا ذرا بھی رنج نہ تھاکہ وہ قرنطینہ میں کس طرح زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

خاتون نے اخباری نمائندہ کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اس کا شوہر تو بے وفا نکلا ہی تھا اس کی ماں نے بھی کچھ کسر نہ چھوڑی۔اب اگر وہ ٹھیک ہو کر گھر واپس جائے گی تو استقبال کیلئے آنے والے اپنے شوہر اور والدہ کو ان کے کرتوت ضرور دکھائے گی۔

shameless jtnonline3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.