پھول نگر(جیٹی نیوز)گاﺅں گگہ سرائے میں مخالفین کے اوباش نوجوان نے مقدمہ بازی کی رنجش پر ایک خاتون کو کی عزت کو سارے گاﺅں کے سامنے تار تار کر دیااور شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔بتایا گیا ہے کہ مہوش نامی خاتون کا اپنے مخالفین سے جائیداد پر جھگڑا چلا آ رہا تھا اور کیس عدالت میں چل رہا تھا۔
مخالفین کا ایک اوباش نوجوان چاہتا تھا کہ خاتون اگلی پیشی پر عدالت حاضر نہ ہو اسلئے وہ مہوش بی بی کو ڈرانے دھمکانے کیلئے مقامی دکاندار کی دکان کے باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران مہوش بی بی سودا سلف خریدنے باہر دکان پر آئی تو اسلحہ سے لیس اوباش نے خاتون کا راستہ روک لیا ، پستول تان لیا۔
ڈرانے ،دھمکانے کے باوجود بھی جب خاتون نہ مانی تو اس نے اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے تمام لوگوں کے سامنے برہنہ کر ڈالا، بالوں سے گھسیٹ کر زمین پر بھی پٹخا۔لوگوں کی منت سماجت پر خاتون کی جان بخشی ہوئی ۔پولیس تھانہ صدر نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تاہم پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے نوجوان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔
Categories: Married Women, shameless, Women