فےروزوالہ ( جیٹی نیوز)جی ٹی روڈ ڈیرہ رانا کے قریب عطائی ڈاکٹر نے اپنی لالچ اور نااہلی کے باعث دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ کے عالقے کی ایک 16 سالہ دوشیزہ شمع بی بی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی اور اسے پیٹ میں شدید درد اٹھی جس پر اس کا والد اسے علاقے میں موجود ایک پرائیویٹ کلینک میں لے گیا جہاں عطائی ڈاکٹر نے لڑکی کے مرض کی تشخیص کئے بغیر ہی اسے ڈرپ لگا دی۔
تھوڑی دیر بعد ہی لڑکی طبیعت میں زیادہ بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو گیاجس پر عطائی ڈاکٹر گھبرا گیا اور لڑکی کو لاہور لے جانے کا مشورہ دیا۔لڑکی کا والد اپنی بچی کو فور اً لاہور لے آیا اور اسے میو ہسپتال میں داخل کروا دیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے پر لڑکی کے والد کو بتایا کہ اسے غلط ڈرپ لگائی گئی ہے جس کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی ہے،ڈاکٹروں نے لڑکی کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور بالآخر ہسپتال میں اپنے والد کی آنکھوں کے سامنے ہی دم توڑ گئی۔
لڑکی کے والد نے ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کو جواز بناتے ہوئے فیروزوالہ کے عطائی ڈاکٹر کیخلاف مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ مار کر اسے نہ صرف سیل کر دیا بلکہ عطائی ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق عطائی ڈاکٹر یسین کے ہاتھوں اس سے قبل بھی متعدد کیس خراب ہو چکے ہیں۔
مقامی سطح پر اثر و رسوخ کے باعث اس کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔شمع بی بی کی میت کو گھر واپس لایا گیا تو کہرام برپا ہو گیا،جوان بچی کی موت پر اس کی سہیلیاں دھاڑیں مار مار کر روتی رہیںجبکہ رشتہ دار بھی قاتل عطائی ڈاکٹر کو بدعائیں دیتے رہے۔بعد ازاں لڑکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: Girls, News, Women
Tagged as: 16 years old girl, anfected drip, case register, dera rana, die in front of her father, ferozwala, Journal Tele Network, journal tele network news, journal Tele Network Online, journal tele network women, jt news, jt news women, jtn network, jtnonline news, jtnonline.com, meo hospital, police ferozwala, reaction from drip, untrained doctor killed a girl