لندن(جیٹی نیوز) برطانیہ میں ایک 28 سالہ نرس نے اپنے ٹویٹ پیغام میں برطانوی حکومت کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہاہے کہ اسے بغیر حفاظتی کٹ مہیا کئے کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال پر مجبور کیا جا رہا ہے،گلاسگو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ امبر کیون کا کہنا ہے کہ اس کے سینئر افسران صحت نے اسے اور اس کے ساتھیوںسے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں نائٹ شفٹ سے پہلے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کر لیں۔
افسران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ سب حضرات یہی سمجھ لیں کہ یہ آپ کی پنشن ہے۔ادھر دیگر ہسپتالوں کی نرسوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ وہ انہیں کرونا وباءسے لڑنے کے لئے مناسب حفاظتی سامان کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت نے اس سے قبل اعلان کیا ہے کہ کرونا وباءکے آغاز کے بعد سے 24.6 ملین دستانے ، 7.5 ملین سرجیکل ماسک اور 1.9 ملین آنکھوں کو محفوظ رکھنے والے چشمے ہسپتالوں میں پہنچائے دئے گئے ہیں۔
امبر کی ٹویٹ کو برطانیہ کے ہزاروں افراد نے لائق کیا ہے۔سوشل میڈیا پر نرسوں کے کردار اور ان کی خدمات کو بے حد سراہا گیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ آ پ سب افراد فوجی عملے کی طرح جنگ میں جارہے ہیں، آپ قوم کی فرنٹ لائن ہیں اور ہم پرآپ لوگوں کا ایک بہت بڑا قرض ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ آپ سب ہیرو ہیں،جب یہبحران ختم ہو گا تو تمام ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں بڑھانے کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جان کو داﺅپر لگانے کا بے حد شکریہ ۔
Categories: News, Professional Women, Women