راولپنڈی(جیٹی نیوز) راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک نرس کو دوران خدمت فلو کی شکایت ہوئی تو اسے شبہ ہوا کہ وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے جس پراس کے بلڈ نمونوں کو بھی ٹیسٹ کیلئے بجھو دیا گیا ہے اور کرونا وائرس کے شبہ میں اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نرس کے نمونے تصدیق کے لئے این آئی ایچ بھجوادئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک نرس میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میںاس کے بلڈ نمونوں کو تصدیق کیلئے لیبارٹری بجھوا دیا گیاہے۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال سے جمعرات کو کرونا کے شبہ میں 6 مریضوں کے نمونے حاصل کرکے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک کرونا پازٹیو ، 13 مشتبہ مریض ہسپتال میں موجود ہیں۔
Categories: News, Professional Women, Women