اسپینش خاتون فٹبال ریفریز بنیں کرونا مریضوں کی تیماردار

میرا کام شک میں آنے والے مریضوں کا ابتدائی جائزہ لے کر ڈاکٹرز کو رپورٹ کرنا ہے،اراگا رٹزے

(میڈرڈ(جیٹی نیوز
اسپینش خاتون فٹبال ریفریز نے وسل چھوڑ کر مریضوں کی تیمار داری کیلیے ماسک پہن لیا۔ اراگا رٹزے لالیگا میچز میں خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں، وہ نرسنگ کا ڈپلومہ بھی رکھتی ہیں، کرونا وائرس کی وبا پھیلنے پر اراگا ماسک پہن کر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں ،

ان کا کہنا ہے کہ میرا کام شک میں آنے والے مریضوں کا ابتدائی جائزہ لے کر ڈاکٹرز کو رپورٹ کرنا ہے۔ خطرہ بہت زیادہ ہے لیکن میں ایک جذبے سے کام کررہی ہوں۔ اراگا رٹزے نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگ روزانہ رات 8 بجے چھتوں اور بالکونیوں سے میڈیکل ورکرز کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں تو میرا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک اور اسسٹنٹ ریفری جوڈی اسپتال میں اینستھیزیا ماہر کے طور پر سرگرم ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم نے امید کا دامن نہیں چھوڑا، ایک دن آئے گا کہ میں میچ میں وسل بجا رہی ہوں گی۔

Professional women jtnonline2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.