نیو یارک(جیٹی نیوز) امریکی ریاست میں شیرف نے تین ایسی خواتین کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ نقد ی اور منشیات کے بدلے کم عمر بچوں کےساتھ جنسی زیادتی ایسے گھناﺅنے کام میں ملوث ہیں۔ ان خواتین میں 32 سالہ میگان رچمنڈ ، 32 سالہ تاشا اسٹرنگر اور 37 سالہ کیتھرین میک ملن شامل ہیں۔ جن بچوں کو ایک بند کمرے میں جنسی زیادتی کیلئے پیش کیا جاتا تھا ان کی عمریں محض 3سال سے13 سال کے درمیان ہیں۔
شیرف نے ان تمام بچوں کو بھی بازیاب کروالیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں سفاک خواتین کم عمر بچوں کو جنسی لت میں مبتلا اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے سپرد کر دیتی تھیں جو انہیں اپنی تسکین کی خاطر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے،انکار کرنیوالے بچوں کو بری طرح ڈرایا دھمکایا جاتا تھا جس جے باعث بچے انتہائی ذہنی دباﺅ کا شکار تھے اور ان کی ذہنی حالت ہی خراب ہو چکی تھی۔ 32 سالہ میگن رچمنڈ کو بچوں کیساتھ ریپ کروانے کے الزام کا سامنا ہے ۔
تاشا سٹرنگر پر بچوں کے بدلے نقد رقم اور منشیات وصول کرنے کا الزام ہے ۔ شیرف کا کہنا ہے کہ خواتین نے نقد رقم اور منشیات کے عوض معصوم بچوں کیساتھ خوفناک حد تک زیادتی کروائی ۔شیرف نے اطلاع ملنے پر مجرم خواتین کے اس کمرے کا تالا توڑا جہاں بچوں کو رکھا گیا تھا۔تمام سفاک خواتین کو سکیوٹو کاو¿نٹی جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ حملوں میں ملوث بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔
Categories: Professional Women, shameless, Women