چنیوٹ ( جیٹی نیوز) دیور کوخود پر بڑا ناز تھا اور وہ کوئی موقع نہ جانے دیتا تھا جب اپنی بھاوج کو تنقید کا نشانہ نہ بناتا،بیوی نے شروع شروع میں تو اپنے شوہر سے دیور کی بدتمیزی کا شکوہ شکایت کی لیکن اس کا کچھ اثر نہ ہوا الٹا گھر والوںنے اس بیچاری خاتون کوبرا بھلا کہنا شروع کر دیا۔چند روز قبل بھی دیور نے اپنی بھاوج کوکسی کام سے شدید تنقیدکا نشانہ بنایااور دونوں میں خوب جھگڑا ہوا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر نے اس مرتبہ بھہ سنی ان سنی کر دی اور بھائی کی بدتمیزی کا جواب نہ دیا،خاتون واپس میکے نہیں جانا چاہتی تھی اور نہ اپنے والدین کو ہی رسوا ہوتے دیکھنا چاہتی تھی ۔
اس نے فیصلہ کیا کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر تو اپنے دیور کا کچھ نہ بگاڑ سکتی تھی لیکن اسے ایک بڑی آزمائش میں مبتلا کر سکتی تھی جس کی خاطر اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفیہ کے والدین نے اس کے دیور کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے خاتون کی خودکشی کا ذمہ دار اسے ٹھراتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Categories: domestic women, Married Women, News, Women