چنیوٹ ( جیٹی نیوز) بد چلنی کے شبہ پر سفاک بھائی نے اپنی 14 سالہ کمسن بہن کو سوتے میں موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر کے علا قہ موضع چک متھرومہ میں فلک شیر کو شبہ تھی کہ اس کی بہن کی حرکات نامناسب ہیں اور وہ کسی روز خاندان کی بدنامی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ملزم فلک شیر نے دوران تفیش انکشاف کیا کہ اس نے کئی مرتبہ اپنی بہن کو خبردار کیا کہ وہ اپنی غلط حرکات سے باز آ جائے لیکن وہ نہ مانی جس پر اس نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
قاتل بھائی کے مطابق اس کی بہن عصمت بی بی اپنے بستر پر سو رہی تھی کہ اس دوران بھائی نے اس کا گلہ دبا دیا ۔معصوم بہن نے خود کو اس کے تسلط سے چھڑانے کیلئے خوب ہاتھ پاﺅں مارے لیکن کامیاب نہ ہو سکی اور دم گھٹنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی چھوٹی بہن اپنی حرکات سے باز نہ آئی جس پر اسے قتل کر دیا اور اسے اس پر کوئی شرمندگی بھی نہیں ہے۔ لڑکی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔