فیصل آباد (جیٹی نیوز ) ایک گاﺅں میں(بوجہ عزت نفس گاﺅں کا نام نہیں لکھا جا رہا) ایک امیر خاندا ن کے گھرمیں رہائش پذیر گھریلو ملازمہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا جس پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بچی مستقل طور پر اس فیملی میں رہتی تھی ،بیرون ملک سے فیملی کا ایک فرد گھر میں آیا جو کہ بیمار تھا ،گھریلو ملازمہ کم سن بچی کو ہی تیماداری میں ہاتھ بٹانا تھا، جیسے ہی وہ بیمار فرد قرنطینہ روانہ ہوا گھر میں کرونا پھیل چکا تھا ،ملازمہ بچی کی بھی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی تو بجائے اس کے اس کا فوری تدارک کیا جاتاکسی کو معلوم ہی نہ تھا کہ بچی کو کتنی آسانی سے کرونا وائرس اپنا شکار بنا چکا ہے۔
اس دوران ملازمہ بچی کا اپنے گھر والوں سے بھی میل جول جاری رہا۔ بچی فیصل آباد کے کسی گھر میں گھریول ملازمہ ہے،اب قرنطینہ ہو چکی ہے ،خدشہ کے پیش نظر اس پوری فیملی کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق جب تک متاثرہ بچی کے گھر والوں کو کرونا کی شکایت نہیں ہوتی اس وقت تک ان لوگوں کو بھی نہیں پکڑا جا سکتا جن سے متاثرہ بچی کے والدین ملے تھے اوراگر خدانخواستہ یہ سلسلہ پھیل گیا تو بہت سے غریب افراد اس وباءسے متاثر ہوں گے ۔
ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک لامتناعی سلسلہ چل نکلے گا ۔بعد ازاں اس ملازمہ کے گھر والوں کو بھی قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد کے بہت سے گھروں میں گھریلو ملازم بچیاں بیمار افراد کی تیماداری میں مصروف ہیں اور وہ اپنے گھروں کو نہیں جا سکتی ،اس بیماری کے پھیلاﺅ کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتی ہیں۔حکومت تاحال اس معاملے پر خاموش ہے۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: Girls, News, Women
Tagged as: child servent, corona in the rch famlies, domestic surviour, faisal abad corona virus, family got corona cirus, Journal Tele Network, journal tele network news, journal Tele Network Online, journal tele network women, jt news, jt news crona virus, jt news fasailabad, jt news girls corona, jt news women, jtn corona, jtn news, Jtn online, jtnonline.com