لاہور(جیٹی نیوز) لوئر مال کے علاقے ابراہیم روڈ پرگھر میں موجود اکیلی7 سالہ بچی کو آوارہ اور سفاک نوجوان نے جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،محلہ داروں کو زور زبردستی پر بچی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں تو وہ گھر کے باہر اکٹھے ہو گئے جس پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پو لیس نے ملز م کو گر فتا ر کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے علاقے ابراہیم روڈ پرواقع گھر کا مالک غلام علی اور اس کی اہلیہ جلد لاک ڈاﺅن ہونے کے باعث گھر کے باہر راشن وغیرہ کی خریداری کیلئے گئے ۔اس دوران ملزم پطرس مسیح نے کم سن بچی کو گھر میں تنہا پاکر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بچی سے زور زبردستی پراس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا تو محلہ دار اکٹھے ہو گئے جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
محلہ داروں نے بچی کے والدین کے آنے پر انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس پر بچی کے والد غلام علی نے 15پر کال کر دی۔ تھانہ لوئر مال کے ایس ایچ او آصف خان نے پولیس پارٹی کےساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ملزم پطرس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی