برلن(جیٹی نیوز) کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن نے شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے ۔ فرصت کے ان لمحات میں جرمنی کی ایک ماڈل نے فیس ماسک کا شرمناک استعمال کرتے ہوئے تصاویر انسٹا گرام پر وائرل کر دیں جس پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بعض خواتین نے فیس ماسک اور این 95 کی قلت کے باعث اسے بے ہودگی قرار دیا ہے۔
ماڈل نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ” میں نے پیسے دے کر ماسک خریدا ،یہ کسی دوسرے شخص کے استعمال میں نہیں آ سکتا ،میں اسے جیسے بھی استعمال کروں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ آسٹریلیا کی ماڈل جیڈ میری نے سیاہ رنگ کے تار سے بندھے چہرے کے ماسک کو بکنی میںڈھال دیا ہے۔ روس سے تعلق رکھنے والی ماڈل یولیا عشاکوا نے بھی این 95 ماسک کو اپنی ”برا“ کی زینت بنایا ہے۔
ایک اور ماڈل یانا کوشینکا نے بھی سیڑھیوں کے نیچے چہل قدمی کرتے ہوئے فیس ماسک سے اپنے نازک اعضا کو ڈھانپا ہوا ہے۔ادھر ان تمام ماڈلز کے پرستاروں نے اپنے اپنے تبصروں میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے ، امداد کی کمی کی وجہ سے اسے نامناسب سمجھتے ہیں۔ ایک صارف نے یہاں تک کہا کہ افسوس ان ماڈلز نے قیمتی ماسک ضائع کر دئے ہیں ۔
Categories: liberal women, shameless, Women