واشنگٹن ( جیٹی نیوز)امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر سیاست دان اور صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل امیدوار جوبائیڈن پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ایام جوانی میں اپنی دفتر کی ایک ساتھی کو غلام گردش میں جاتے ہوئے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا۔جوبائیڈن کے دفتر کی سابق ملازمہ نے اپنے مقامی پولیس سٹیشن میں بیان میں جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوبائیڈن کی جنسی بدسلوکی کا شکار ہوئی تھی ۔ یہ شکایت اس وقت سامنے آئی جب جوبائیڈن کرونا وائرس وباءکے باوجود پوری قوت کیساتھ اپنی صدارتی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔
ان کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا جنسی کیس ہے۔ شکایت کرنے والی خاتون کا نام تارا ریڈ ہے جس نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے سینیٹ کی عمارت کی غلام گردش میں اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔وہ اس وقت یعنی کہ30 برس پہلے جوبائیڈن کے دفتر میں سینیٹ کے ملازم کے طور پر کام کرتی تھی۔تارا نے گزشتہ ماہ جوبائیڈن کے خلاف اپنی پہلی شکایت درج کروائی تھی۔ ایک ٹویٹ میں اس لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے درخواست دائر کرنے میں اس کی مدد کی اور جوبائیڈن کی غیراخلاقی حرکت پر اس کیخلاف آواز اٹھانے پر اس کی حوصلہ افزائی کی ۔
Categories: Professional Women, shameless, Women