بورے والا( جیٹی نیوز) وٹہ سٹہ کی شادی کا بھیانک انجام،دو خواتین اپنے اپنے شوہروں کے ہاتھوں ماری گئیں،ایک بھائی کو جب خبر ملی کہ اس کے بہنوئی نے اس کی بہن کو قتل کر دیا ہے تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اوراس نے اپنی بیوی کوقتل کر ڈالا۔ان میں سے ایک خاتون زبیدہ بی بی کو زبردستی زہر پلا کر مارا گیا تھا جبکہ دوسری خاتون زرینہ بی بی کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بورے والاکے نواحی گاﺅں میں وٹہ سٹہ کی شادی کا اس وقت بھانک انجام ہوا جب محمد مشتاق شیخ نے اپنے بھائیوں زمان،اقبال اور اصغرکے ساتھ ملکر ڈنڈوں سے مار مار کر اپنی بیوی زرینہ بی بی کو قتل کر دیا۔ گاﺅں والوں نے پولیس کو جھوٹ بتایا کہ زرینہ بی بی کھال میں گر کر جاں بحق ہوئی ہے جبکہ محمد مشاق کی شادی ا محمد ارشاد کی بہن زرینہ بی بی سے ہوئی تھی اسے ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا گیا۔ یوںوٹہ سٹہ کی بھیانک شادیاں اپنے انجام کو پہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا قتل ہوا ہے، مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Categories: innocent girls, Married Women, Women