برمنگھم(جیٹی نیوز) کرونا وائرس کے باعث صارفین کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک سپر سٹور میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک خاتون نے سٹور کے ورکر کی حمایت کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر ایک گاہک کی سرزنش کی تو اس نے عورت زادکا لحاظ کئے بغیر بغیر اس پر حملہ کر دیا۔سٹور میں موجود دیگر مرد حضرات بھی کود پڑے ۔ اس دوران بےشمار چیزیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ئیںاور سٹور کے مالک کوہزاروں روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
بتایا گیا ہے کہ برمنگھم میں واقع ایک سٹور میں ”سماجی فاصلے “ کے حوالے سے ہنگامہ برپا ہو گیا،مردوں کے ایک گروپ نے خاتون صارف اور دکان کے کارکنوں کو گھونسوں سے دھو ڈالا ،تشدد کے باعث خاتون شدید زخمی ہو گئی اور اسے ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا جبکہ سٹور کے کارکنوں کو بھی زخم آئے۔ جھگڑا اس وقت شروع ہوا ایک مرد گاہک سماجی فاصلے کیخلاف سٹور کے کارکن سے الجھ رہا تھا،اس دوران ایک خاتون صارف نے آگے بڑھتے ہوئے مداخلت کی اور سٹور کے کارکن کی حمایت میں مرد صارف کو برا بھلا کہا۔
اس پر وہ شخص طیش میں آ گیا اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔اس دوران دیگر گاہک بھی اس مردکی حمایت میں آگے بڑھتے ہیں اور یوں پانچ مرد صارف مل کر سٹور کے کارکن اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ سپرسٹور کے زخمی کارکن نے بتایا کہ سماجی فاصلے کی ہدایات پر اکثر صارفین آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: shameless, Women
Tagged as: burmingham, corona virus distance, fight in the store, Journal Tele Network, journal tele network news, journal tele network shameless, journal tele network women, jt news, jt news corona, jt news shameless, jt news social distance, jt news women, jtnonline news, jtnonline shameless, jtnonline women, jtnonline.com, she news, she news from the globe, social distance panic, social distance rules due to corona