لندن(جیٹی نیوز) کرونا وائرس کی وجہ سے دوران علاج کوما میں چلی جانے والی امریکی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے کے بعد اسے ہوش بھی آگیا۔ اگرچہ ماضی میں بھی کوما میں چلی جانے والی خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور دماغی طور پر بھی مردہ پائی جانے والی خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے، مگر کرونا سے متاثر ہوکر کوما میں جانے والی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کوما میں چلی جانے والی خاتون اپنے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہوش میں آگئی۔
اب وہ بالکل صحت مند ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر وینکوور کی خاتون کے ہاں کوما کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوما میں چلی جانے والی خاتون بچے کو جنم دینے کے کچھ دن بعد ہوش میں آگئیں اور انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں آن لائن شرکت کی، جہاں انہوں نے پنے منفرد تجربے سے متعلق جذبات کا اظہار کیا۔
Categories: hot news, Married Women, Women