باپ کی تدفین پر دوشیزہ بنی ریپ کا نشانہ

ڈبلن(جیٹی نیوز)ایک طرف لاک ڈاﺅن تو دوسری جانب ڈبلن میں باپ کی ناگہانی موت کے بعد اس کی تدفین ،نومی کینیڈا سے ڈبلن پہنچی تا کہ اپنے باپ کی تدفین میں شامل ہو سکے ،بالآخر وہ ڈبلن پہنچ گئی اور باپ کی قبر پر کھڑی تھی ،وہ مسلسل تین روز سے رو رہی تھی اور اس کی قوت مدافعت خاصی حد تک کم ہو چکی تھی،سیاہ لباس میں ملبوس جواں سالہ دوشیزہ نومی سے اس کے والد کے دوست احباب افسوس کرنے کے بعد رخصت ہوتے چلے جا رہے تھے،شام کی تاریکی بھی بڑھتی جا رہی تھی ،جب سب چلے گئے تووہ اکیلی رہ گئی اوربوجھل قدموں کے ساتھ قبرستان سے باہر آ گئی ۔

اسی دوران پہلے سے تاک لگائے ایک شخص اس کی طرف بڑھا ،اس نے خود کو اس کے والد کا قریبی دوست بتایااور پھر دونوں میں بات چیت شروع ہو گئی،اس شخص نے نومی کو اپنا فون نمبر دیا اور پھر چلا گیا،نومی اپنے ہوٹل واپس پہنچی اور وہاں سے بل کلیئر کر کے بعد سیدھا ڈبلن ایئر پورٹ پہنچ گئی ، اسے چیک ان کاﺅنٹر پر بتایا گیا کہ وہ اپنی ایمبیسی سے رجوع کرے اس کے پاسپورت کی معیاد ختم ہو چکی ہے ،وہ وواپس نہیں جا سکتی ،نومی بہت گھبرا گئی ،وہ واپس اپنے ہوٹل پہنچی، دوبارہ کمرہ حاصل لیا اور پھر اسی شخص کو فون کیا جو سب سے آخر میں اسے قبرستان کے باہر ملا تھا۔وہ شخص فوری طور پر ہوٹل پہنچ گیا اور روتی ہوئی نومی کو چپ کروایا پھر اسے پرسکون کرنے کیلئے قریبی پب میں لے گیا جہاں دونوں نے مل کر جام نوش کئے ،واپسی پر وہ لڑکھڑا رہی تھی۔

اس شخص نے نومی کو سہارا دیتے ہوئے اس کے کمرے میں چھوڑا اور واپس جانے کی بجائے اسی کے بستر پر اس کے ساتھ لیٹ گیا،نومی کی حالت پہلے ہی نازک تھی،نشے کے باعث اسے کچھ معلوم نہ ہواکہ اس رات اس کے ساتھ کیاہوا ،اس شخص نے زبردستی اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا،نومی غم اور کمزوری کے باعث مزاحمت ہی نہ کر پائی اور صرف اتنا سمجھنے کی کوشش کرتی رہی کہ آخر اس کیساتھ ایسا کیوں ہوا،تین چار دن میں اس کا پاسپورٹ بن گیا اور وہ واپس کینیڈا روانہ ہو گئی لیکن اسے جب بھی وہ واقعہ یاد آتا ہے تو اس کی روح کانپ جاتی ہے کہ کس طرح ہمدردی کی آڑ میں ایک اجنبی نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ اس نے بتایا کہ یہ اس کی زندگی کا سب سے کمزور واقعہ تھا۔وہ باپ کی موت پر تین دن سے رو رہی تھی ،یہ خوفناک وقت تھا۔

shameless jtnonline

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.