سابق شوہرکے ہاتھوں خاتون اغوا، ریپ کر کے قتل

بیونس(جیٹی نیوز)ارجنٹائن لاک ڈاون کے دوران اچانک دو بچوں کی جواں سالہ ماں اچانک لاپتہ ہو گئی ،اسے ریپ کے بعد بیدردی کیساتھ قتل کر دیا گیا ،اس کی نیم برہنہ لاش پلاسٹک کے ایک بیگ میں ملی،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیونس آئرس کے شہر مورینو میں 26 سالہ کمیلا الڈانا تارونے لاک ڈاﺅن ہونے پر اپنا گھر چھوڑ دیا تو اسے اچانک نئے گھر سے نامعلوم افراد نے اغواکر لیا۔پولیس کے مطابق اسے آخری مرتبہ 4 اپریل کو زندہ دیکھا گیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتوں کو اس کے سابق شوہر نے اغوا کیا اور اسے کئی دن تک ریپ کا نشانہ بناتا رہا اور پھر بالآخر اسے قتل کر دیا۔قتل کرنے سے قبل سفاک ملزم نے اپنی سابقہ بیوی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایاتھا۔پولیس نے اس کے سابق شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ خاتون اور اس کے سابق شوہر کا طلاق سے قبل زبردست جھگڑا رہتا تھا،اس کا شوہر خرچہ مانگنے پر اسے مارتا پیٹتا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے طلاق لے لی تھی اور اکیلے اپنے بچوں کیساتھ زندگی گزار رہی تھی ۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق وہ اپنے سابق شوہر کی زندگی سے دور چلی جانا چاہتی تھی اور اسے اپنی نئی رہائش گاہ کے بارے میں بھی نہیں بتانا چاہتی تھی باوجود اس کے وہ عدالتی حکم پر اپنے سابق شوہر سے بچوں کا کرچہ وصول کر رہی تھی اور اسی سلسلے میں وہ اپنے سابق شوہر ایریل البرٹو گونزالیز سے ملنے والی تھی تا کہ بچوں کا خرچہ لے سکے۔لاپتہ ہونے کی اطلاع پر پولیس نے کتوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی لاش کو اغوا کے 10 دن بعد ڈھونڈ لیا۔ ارجنٹائن میں اب تک کورونا وائرس کے 2،571 کیسز اور 115 اموات ہوچکی ہیں۔

innocent women jtn 1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.