کوٹ رادھاکشن (جیٹی نیوز) سنگدل شوہر نے اپنی بیوی کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناناوطیرہ بنا رکھا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے اپنا ہمدرد تلاش کر لیا اور اس کی مدد سے شوہر کے کھانے میں زہر ڈال کر اسے پہلے بے ہوش کیا پھر تکیہ منہ پر رکھ کر اس کو ہمیشہ کیلئے خاموش کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاوں کے رہائشی امجد علی کی اپنی بیوی سے ایک نہ بنتی تھی اور وہ اس پر شک کرتا تھا اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔آخر کار اس نے تنگ آ کراپنے بھتیجے نوید سے مل کر اسے راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنیا اور پھر چپکے سے رات کو اس کے کھانے میں زہر ملا دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ،خاتون کے بھتیجے نوید نے اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا سانس روک دیا یوں وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گیا۔صبح خبر ملی کہ امجد علی کو دل کا دورہ پڑا ہے جس سے وہ دم توڑ گیا ہے۔
سات روز گزرنے پر مرحوم کے بھائی کو نوید کی سرگرمیوں پر شک گزرا تو اس نے گھر پنچائیت بلائی جس کے سامنے اس کی بھابھی کبری بی بی نے اعتراف جرم کر لیا اور بھتیجے نوےد نے اقرار کےا کہ انہوں نے مل کر امجد علی کو قتل کیاہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم قبر کشائی کام شروع کردیا۔
Categories: cruel woman, Married Women, Women