لندن،کرونا وائرس نے 26 سالہ انتہائی خوبصورت ماں کی جان لے لی

لندن(جیٹی نیوز)کرنا وائرس سے 26 سالہ انتہائی خوبصورت اور ایک بچی کی ماں انتقال کر گئی جس سے اس کی پوری فیملی افسردہ ہو کر رہ گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سونیا کیگن شمالی لندن میں ، اینفیلڈ میں واقع الزبتھ لاج کیئر ہوم میں بطور کیریئر ملازمہ تھی ، اب دنیا میں اس کی 3سالہ بیٹی اکیلی رہ گئی ہے جو اس بات سے بے نیاز ہے کہ اس کی ماں کو کیا ہوا ؟وہ کیوں اسے چھور کر چلی گئی؟سونیا کی ماں ، آئس مہمت نے بتایا کہ ان کی بیٹی ایک “خوبصورت فرشتہ” تھی۔

آئس مہمت نے ایک جذباتی فیس بک پوسٹ میں لکھا: “میری جان ، میرے فرشتہ ، میں نے اس دنیا کا سب سے خوبصورت فرشتہ کھو دیا۔ ہم نے اس دنیا کا سب سے خوبصورت فرشتہ کھو دیا۔سونیا کی ایک دوست نے بھی بتایا کہ اسے یقین نہیں آ رہا کہ اس کی دوست سونیا اتنی جلدی دنیا چھوڑ کر جا سکتی ہے۔ مجھے اس نقصان پر بہت افسوس ہے ۔سونیا کرونا وائرس سے خوب لڑی لیکن ہار گئی اس کا کام انتہائی کمزور لوگوں کی دیکھ بھال کرنا تھا،اسی ڈیوٹی نے اسے کرونا وباءسے دوچار کیا تھا۔

وہ ایک نرم مزاج ، نگہداشت کرنیوالی اور نرم دل روح تھی۔ سونیا کی والدہ اب اپنے نواسی کی دیکھ بھال کرے گی۔اس غیرمتوقع المیے کا سامنا کرنے کے بعد جو رقم جمع ہوئی ہے وہ زندگی کو مزید قابل برداشت بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ ادھر حکومت سونیا کی بیٹی کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز فراہم کرے گی۔ ادھرتازہ اموات میں ایک اور ماں سلینا شا ، جو 37 سال کی تھی کرونا سے لڑتے لڑتے دم تور گئی دنیا سے جانے سے پہلے اس نے درخواست کی کہ اس کی بیٹی کو بچا لیا جائے،وہ حاملہ تھی اور اسے کرونا وائرس ہو گیا تھا۔

Married women jtnonline1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.