الپوری،سفاک چچا نے طلاق یافتہ بھتیجی کو شک کی بناءپر قتل کر دیا

الپوری(جیٹی نیوز )شانگلہ چکیسرکے دور دراز علاقہ شمبار کے رہا ئشی ظالم چچا نے اپنی شادی شدہ بھتیجی کو شک کی بناء پر قتل کر دیاکیونکہ اس نے اس کے بھانجے سے طلاق لے لی تھی،ملزم چچا نے قتل کرنے کے بعد خود ڈرامائی انداز میں زہر کھایا اور ہسپتال میں داخل ہو گیا،پولیس نے ملزم کو ہسپتال میں جا کر گرفتار کر لیا اور اس کی جھوٹی خود کشی پر اس کیخلاف دوہرا مقدمہ درج کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ چکسیر حبیب شاہ نے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ ملزم سے قتل کا اعتراف بھی کروا لیا ہے۔

تفتیش کے دوران مقتولہ کے ظالم چچا نے بتایا کہ اس نے شک کی بنیاد پر اپنی بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور قتل کا الزام اس کے نامعلوم آشنا پر لگانے کیلئے خود کشی کا ڈرامہ رچایا تھا تا کہ یہ پتہ چلا سکے کہ آشنا نے مجھے زہر دے کر اس کی طلاق یافتہ بھتیجی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ،انکار پر اسے گولی مار دی ،پولیس اصل حقائق جان کر حیران رہ گئی کہ وہ کتنا سفاک قسم کا انسان ہے کہ اس نے اپنی معصوم اور بے گناہ بھتیجی کو بغیر کسی وجہ سے قتل کر دیا ہے۔ وحشی چچا ملزم اکرام خان دوران تفتیش بتایا کہ مسماة (س) کی دو سال قبل اپنی پھپھو کے بیٹے کیساتھ شادی ہوئی تھی لیکن گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر بعد میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے بعد مسماة (س) اپنی والد کے گھر میں ہی رہتی تھی ، چچا کو اس پر شک تھا کہ اس کے کسی اور سے بھی ناجائز تعلقات ہیں اس لئے اس نے موقع پا کراپنی بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے آلہ قتل بندوق بھی برآمد کرلی ۔ ملزم کے خلاف تھانہ چکسیر میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ کی رجسٹریشن کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ چکیسر اور تفتیشی سٹاف کو ہدایت جاری کر دی کہ مقدمہ میں انصاف پر تفتیش کرکے قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور ملزم کوکیفر کر دار تک پہنچایا جائے۔

innocent women jtn 2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.