مردان( جیٹی نیوز) نواحی علاقہ گمبت میں ایک خاتون نے اپنی اور والدین کی مرضی سے ایک ایسے شخص سے شادی کر لی جسے اس کا بھائی سخت ناپسند کرتا تھا ۔شادی کے بعد خاتون کئی سال تک بھائی کی ناراضی کے خوف سے اپنے میکے نہ جا سکی اور اس دوران اس کے والدین ہی اسے سسرال میںآ کر مل جاتے تھے وہ اسی بات پر خوش تھی کہ اس کے والدین اسے ملنے آتے ہیں ۔
خاتون بچوں کی ماں بھی بن گئی۔آخر کار چند سالوں بعد اسے میکے آنے کا گرین سگنل مل ہی گیا،خوش قسمتی سے وہ اپنے شوہر اور بچوں کو میکے نہ لے کر گئی اور اکیلی ہی چلی گئی۔شاید اسے اپنے بھائی کی جانب سے کسی شر کا خطرہ تھا اور ایسا ہی ہوا ۔میکے آنے پر وہ والدین کے ساتھ بیٹھی تھی کہ بھائی چھری نکال کر لے آیا اور بہن کو پے در پے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
قاتل بھائی فرار ہو گیا اور والدین روتے پیٹتے رہ گئے۔ مقتولہ کے شوہربل یاسر اللہ نے گڑھی کپورہ پولیس کو بتایا کہ اس کے سالے سید اکبرنے پرانی رنجش پر اس کی معصوم بیوی کو قتل کر دیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Categories: innocent woman, Married Women, Women