لاہور(جیٹی نیوز) لاہور شہر میں گھریلوملازمہ پرتشدد کا ایک اورواقعہ‘10سالہ ملازمہ پر شوہر اور اس کی بیوی کا بدترین تشدد‘ ملازمہ کو ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بعض واقعات میں تو گھر کے مالکان کے تشدد سے چھوٹے بچے بچیاں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیںلاہور کے علاقے سمن آباد میں 5 سو روپے چوری کے الزام پر 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او اور اسکی بیوی نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
زخمی کرن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی بیوی فرار ہوگئی بورے والا کی رہائشی 10 سالہ کرن سمن آباد میں کافی عرصہ سے ملازمت کر رہی تھی،کرن کو پانچ سو روپے چوری کرنے کے الزام میں مالکان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا،بچی کو طبی امداد کے لیے زخمی حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Categories: criminal women, house servant girl