شادی سے انکار پر اوباش نے معصوم لڑکی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر ڈالا

اوکاڑہ (جیٹی نیوز) تھانہ چوچک کے گاﺅں کے رہائشی نواز نامی شخص نے اختر سے اس کی بیٹی سلمیٰ کا رشتہ مانگا تو اس نے صاف انکار کر دیا ۔ اختر کو اس انکار پر اپنی بے عزتی محسوس ہوئی ۔بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ اختر نے رشتے سے انکار اپنی بیٹی سلمیٰ کے کہنے پر کیا تھا،ملزم نے اس بات کا بدلہ لینے کیلئے اور اس نے اپنے دو ساتھیوںنوشیر اور عارف کو اپنے ساتھ ملایا اور سلمیٰ کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا۔اگلے روز ہی اسے اطلاع ملی کہ سلمیٰ بی بی کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر نکلی ہے،ملزمان نے اسے فوری مزہ چکھانے کیلئے پلاننگ کی اور اسلحہ سے لیس ہو کرباہر نکل آئے۔

اخترنے سلمیٰ بی بی کو گاﺅں میں جاتا دیکھا تو اس کا تعاقب شروع کر دیا، اس کے ساتھی بھی ہمراہ تھے ،ملزمان جیسے ہی سلمیٰ کے قریب پہنچے اختر نے قتل کی نیت سے سلمیٰ بی بی پر فائرنگ کر دی اور ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر اسلمیٰ شدید زخمی ہو گئی ۔ملزمان کو یقین تھا کہ سلمیٰ زندہ نہیں بچے گی اور بہت جلد دم توڑ جائے گی لیکن شاید اس کی زندگی ابھی باقی تھی ۔گاﺅں کے لوگوں اور اس کے والد اختر نے بچی کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا ،سلمیٰ کاکافی خون بہہ چکا تھا اس کے باوجود ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکی جان بچا لی ہے ۔

اس کے باوجود اس کی حالت خطرے سے باہر نہیں بتائی جاتی ،ڈاکٹروں نے اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کا پہرہ بھی وہاں موجود ہے۔اختر اوراہل دیہہ نے مل کر عیاش افراد اور سفاک شخص اختر کیخلاف مقامی تھانہ مین مقدمہ درج کروا دیا ہے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔

innocent women jtn7

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.