پتوکی (جیٹی نیوز )پتوکی کی حدود میں ایک بد بخت بیٹے نے دوسری شادی کرنے پراپنی ماں کو چاقو کے وار کر کے اس کا گلہ کاٹ ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کو رنجش تھی کہ اس کی والدہ نے سوتیلا باپ اس کے سر پر کیوں مسلط کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق پتوکی نواحی گاو¿ں رکھ والا میں فیاض نامی شخص کابیماری کے باعث اچانک انتقال ہو گیا، اس کی بیوی ساجدہ بی بی ابھی جوان تھی اور دنیا کے طعنے نہیں سننا چاہتی تھی اور نہ ہی اپنی عزت پر کوئی سودا کرنا چاہتی تھی۔
بدبخت بیٹا ابھی نادان تھا اور دنیا کے تقاضوں سے بے خبر تھا ۔اسے باہر کی دنیا کے چند شرپسندوں نے ورغلایاجس کے باعث اس نے طیش میں آ کراپنی ماں کو قتل کر دیا،ملزم بیٹے نے چاقو کی مدد سے ماں کی شہ رگ کاٹ ڈالی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ سرائے مغل پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب پتوکی میں ہی اوباشوں نے اپنی ہوس مٹانے کی خاطر جواں سالہ لڑکی کو اغواکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے دلوملتانی گروکے رہائشی نے تھانہ سرائے مغل میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی ہے کہ رات کے وقت وہ اور اس کے گھر والے سو رہے تھے کہ اس دوران اوباش نوجوانوں نے ہلہ بول دیااور اس کی 20 سالہ بیٹی شائستہ کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد پیش رفت ہو جائے گی۔
Categories: domestic women, Women