شوہر کے30 خواتین کیساتھ تعلقات ،بیوی پر لیبر روم میں اچانک انکشاف۔۔۔۔چیخیں نکل گئیں

لندن(جیٹی نیوز)ایک شخص نے اپنی بیوی کے حاملہ ہونے سے لے کر اس کے ہسپتال میں لیبر روم تک 30 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رکھے اور آخر کار پکڑنے جانے پردھوکہ دہی کا اعتراف کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ خاتون کورل اپنے 34 سالہ شوہرسٹیون لی سے حد درجہ محبت کرتی تھی ۔دکھ اس بات کا تھا کہ شوہر کی بے وفائی عین اس وقت سامنے آئی جب وہ دردیں لینے کیلئے ہسپتال کے لیبر روم میں تھی اور دوسری جانب اس کے شوہر کے بستر میں کوئی اور خاتون موجود تھی۔ بے وفا شوہر کے بچے کی ماں بننے والی خاتون نے بتایا کہ سٹیون نے اسکی زندگی کا سب سے خوش گوار دن برباد کر کے رکھ دیا تھا۔اسے لیبرروم میں ہی اس کی سہیلی نے اطلاع پہنچا دی تھی کہ جولی نامی خاتون اس کے گھر میں گھسی ہے اور بیڈ روم کی کھڑکی کے پردے گر گئے ہیں۔کورل کے شبہات سب سے پہلے اس وقت پیدا ہوئے جب اس کا پانی کا نل ٹوٹ گیا تھا۔

سٹیون اس سے بے خبر تھااور کورل کام سے چھٹی لے کر پلمبر کیساتھ گھر آئی تو سیڑھیوں سے ایک خاتون کو اترتے دیکھا، وہ سمجھ گئی تھی کہ دال مین کچھ کالا ہے،اوپر کمرے میں آئی تو شوہر کی انکھیں اور چال اس بات کی چغلی کھا رہے تھے کہ وہ بستر پر ہی بہت تھک گیاہے ،کورل کو بڑا مان تھا کہ وہ کماتی ہے اور اس کا شوہر کھاتا ہے ،گھربیٹھ کر کاوئی کام کاج نہیں کرتا بس خرچہ لیتا ہے ،کورل اسی مین خوش تھی لیکن ان تمام کاوشوں کا نتیجہ ہی الٹ نکلا ۔بچے کی پیدائش کے بعد وہ فوراً گھر آ گئی ،اس کا شوہر سٹیون سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ کورل بچہ پیدا کرتے ہین گھر لوٹ آئے گی،اس نے دیکھا کہ کہ ایک اجنبی عورت اسکا بستر گرمکرنے کیلئے اس کے ساتھ لیٹی ہے۔

سٹیون کے تو جسے چھکے چھوٹ گئے،اجنبی فاحشہ کپڑے سنبھالتے ہوئے بھاگ نکلی جبکہ کول نے سٹیون کو اس کے بچے کی شکل تک نہ دیکھنے دی ،سٹیون نے رونا شروع کر دیا اور پھر کھڑے کھڑے اعتراف گناہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے نو ماہ میں30 خواتین کیساتھ جنسی تعلقات قائم کئے۔وہ رنگے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو چکا تھا ، سٹیون نے کہا کہ اسے اپنے کئے پر افسوس ہے لیکن کورل نے اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنی نظر وں سے دور کرنے کی ٹھان لی تھی۔ سٹیون کے معافی مانگنے کے باوجودکورل نے صاف کہا کہ اس سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم تقسیم ہوچکے ہیں۔

اس کے بعد کورل نے سٹیون کی اصل صورت معاشرے کو دکھانے کیلئے فیس بک کا سہارا لیا اور پوسٹ کی کہ اسٹیو کا شکریہ اور وہ تمام خواتین جن کے ساتھ وہ سوتا تھا،اس پوسٹ پر اس کے دوست اور میری سہیلیاں تنا ہی حیران ہوئے جتنا میں تھی۔ کورل نے اپنی بچی کا نام بیلا رکھا ۔بیلا کی پیدائش کے بعد وہ لگ ہوگئے۔ ویسے بھی جو حرکتیں سٹیون نے کی تھیں یہ سب کچھ ناقابل معافی تھا۔سٹیون آج تک کورل سے معافی کا طلبگار ہے کیونکہ اس کی بیٹی بیلا نے باپ کے اندر کے شیطان کو محبت میں بدل دیا تھا ۔وہ اپنی بیٹی کو پانا چاہتا تھا لیکن کورل نے اس کے تمام راستے بند کر دئے تھے۔

shame less women jtn2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.