لاک ڈاﺅن کی آڑ میں امداد دلوانے کا دھوکہ۔۔۔۔معصوم لڑکی کی عزت تار تار کر ڈالی

پیرمحل( جیٹی نیوز)دنیا کے دیگر ممالک کے کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاﺅن کے نام پر کہیں دھوکہ دہی ،ظلم ،فراڈاور کہیں مظلوم خواتین کی عزتوں سے کھیلنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ہر ملک میں لاک ڈاﺅن نے خواتین کی گھریلو حیثیت کو مختلف انداز سے متاثر کیا ہے ،یورپ،امریکہ میں مردوں کی بے وفائی کے اکثر واقعات گھریلو خواتین کے سامنے آئے ہیں ۔لاک ڈاﺅن نے ان سرداور ہر قسم کی آزادی کے متحمل ممالک میں مردوں کواصلیت کو عورتوں کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

بیشتر بوائے فرینڈزسے ان کی گرل فرینڈز تعلق توڑ ڈالا ہے لیکن پاکستان میں باقاعدہ سسٹم نہ ہونے کے باعث مالی فراڈ اکے مسلسل واقعات سامنے آ رہے ہیں ۔مالی امداد دلوانے کے بہانے بعض لالچی مرد ان خواتین کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں جنہیں گھر سے باہر کی دنیا کا زیادہ شعور نہیں ہے ۔اسی قسم کا واقعہ ایک واقعہ پیر محل میں پیش آیا ہے جہاں ایک مظلوم لڑکی لاک ڈاﺅن کے باعث فاقوں کا شکار تھی ،مالی امداد کے نام پر ایک شخص نے اسے دھوکہ دہی سے گھر سے باہر بلوایا اور اس کی عزت تار تار کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ خالد نامی اوباش نے پیر محل کی ایک رہائشی خاتون کولاک ڈاﺅن کی آڑ میں احساس پروگرام کے تحت امداد دلوانے کا جھا نسہ دیا اور اس کی عزت لوٹ لی۔تفصیل کے مطا بق گا ﺅں کے اوباش خالد نے حکو متی امداد دلوانے کا جھا نسہ دیکر327گ ب کی خا تون مقصو داں بی بی کو شہر بلوا کر مضا فاتی بستی کے ایک مکان میںوقتی طور پرقیام کرنے کا کہا اور اس کے کھانے پینے کا بھی بندوبست کیا۔معصوم لڑکی کو کیا معلوم تھا کہ اس کے کھانے اور جوس میں نشہ آور شے ملائی گئی ہے۔

جیسے ہی اس نے اپنا کھانا ختم کیا اس پر نیند غالب آ گئی اور وہ ہی پڑی رہ گئی اسی دوران ملزم خالد نے اس کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔لڑکی کو جب ہوش آیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔خلاد اس قبیح حرکت کے بعد فرار ہو چکا تھا۔لڑکی رات گئے اپنے گاﺅں پہنچی اورمقا می پو لیس کو اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے بارے میں بتایا۔پولیس نے ملزم کیخلافمقد مہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

jtn innocent women3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.