لندن(جیٹی نیوز) معاشی خوشحالی کے حوالے سے دنیا کی خوش قسمت ترین ماﺅں میں ایک اورخاتون کیرولین کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ خاتون جانتی تھی کہ اس کے گھر میں د جڑواں بچیوں کی پیدائش ہونیوالی ہے،اس نے لاٹری ٹکٹ خرید لیا ،وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ جس دن لاٹری ٹکٹ کی قرعہ اندازی ہو گی اسی دن وہ اپنی بچیوں کو جنم دینے والی ہے،اس کی ڈاکٹر نے اسے بچوں کی ڈلیوری کی تاریخ آگے کی دی تھی لیکن اسے درد شکم جلد اٹھا اور وہ لیبر روم جا پہنچی ،اس کے گمان مین بھی نہ تھا کہ اسی دن لاٹری ٹکٹ کی قرعہ اندازی بھی متوقع ہے ۔
کیرولین نے دو جڑواں بچیوں کو جنم دیا جو کہ صحت مند تھیں ،یہ دوپہر کا وقت تھا جب اس کا شوہر لیبر روم میں پہنچا اور وہ خوشی سے چہچہا رہا تھا۔ کیرولین سمجھی کہ یہ خوشی بیٹیوں کی پیدائش پر ہے لیکن جب اس کے شوہر نے اسے بتایا کہ اس کی 6 ملین کی لاٹری بھی لگ گئی ہے تو اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا اور اس نے خوشی کے مارے رونا شروع کر دیا وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ خدا اسے ایک ہی روز اتنی خوشیوں سے نواز ڈالے گا۔دونوں میاں بیوی اپنی جڑواں بچیوں کو لے کر ہسپتال سے گھر پہنچے جہاں ہمسائیوں کو بھی اس کی اطلاع مل چکی تھی ،سب نے کیرولین،اس کے شوہر اور نولود بچیوں کو انتہائی خوش قسمت قرار دیتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔
کیرولین کو رقم کا چیک پیپلز پوسٹ کوڈ سے موصول ہو گیا تو اس نے وہ تمام کی تمام رقم اپنی بیٹیوں کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دی۔کیرولین نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اس کی بچیاں ہی اس رقم کی اصل حقدار ہیں اور یہ انہی کی امانت ہے کیونکہ ان کی پیدائش کے دن اسے یہ رقم ملی اور اس نے اسی نیت سے یہ لاٹری ٹکٹ خریردی تھی۔ کیرولین کا کہنا تھا کہ اس سال وہ بہت خوش قسمت رہی ہے۔ یہ بات بہت عجیب ہے کہ جس روز اس نے جڑواں بچیوں کو جنم دیا اسی روز اس کا انعام لگا۔ کیرولین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ لاٹری سے جیتنے والی رقم سے اپنی بچیوں کو دنیا بھر کی سیر بھی کروائے گی۔
Categories: hot news, Married Women, Women